واٹس ایپ کے بدلتے فیچرز پر ایک دل چسپ ولاگ
واٹس ایپ نے چند روز قبل اپنے فیچرز میں تبدیلی کی، تو سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا۔
لاسٹ سین کے آپشن میں تبدیلی کے بعد ٹویٹر اور فیس بک پر تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔
ہر کوئی اس تبدیلی پر تبصرے کرتا نظر آیا۔ کوئی ہوا پریشان، تو کوئی ہوا حیران۔
وائس آف سندھ کے اس خصوصی ولاگ میں اس تبدیلی کا دل چسپ انداز میں جائزہ لیا گیا ہے۔