صوبہ سندھ کا مری (خصوصی ولاگ)
سندھ میں موجود گورکھ ہِل ایک ایسا عجوبہ علاقہ ہے، جہاں گرمیوں میں بھی ٹھنڈ پڑتی ہے، اسی وجہ سے سندھ کا مری کہا جاسکتا ہے۔
جی ہاں، ضلع دادو میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے، جسے اس صوبے کے مری سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے یہ جگہ کسی نعمت سے کم نہیں، کراچی حیدرآباد موٹروے اور پھر انڈس ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے تقریباً 400 کلومیٹر کا فاصلہ آٹھ گھنٹے میں طے کر کے آپ گورکھ ہِل پہنچ سکتے ہیں۔
اس منفرد مقام سے متعلق وائس آف سندھ نے خصوصی ولاگ تیار ہے، جو آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔