آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، بابراعظم پر جرمانہ
راولپنڈی: آئی سی سی نے پاکستانی بیٹر بابراعظم پر جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابراعظم پر لیول ون خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کرکٹر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے آئی سی سی کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی اسٹیڈیم میں 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کی شکست سے دوچار کیا ہے۔