میرا اللہ سے تعلق بہت مضبوط، لیکن ظاہر نہیں کرتی، وینا ملک

لاہور: پاکستانی فلموں کی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مجھے ٹرولنگ کے دوران کہا جاتا ہے کہ میں نے اسکرٹ پہن لی تو استغفار نہیں کرسکتی۔
وینا ملک نے ایک نجی ٹی وی شو میں اپنی ڈریسنگ پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سب کے بعد میں نے اپنے مذہب کو پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن کو پڑھ لے، اسے پتا چل جاتا ہے کہ آپ نے زندگی کیسے گزارنی ہے، آپ کے ساتھ کوئی برا کرے تو آپ نے کیا کرنا ہے۔
وینا ملک نے دوران شو اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار سے متعلق بتایا کہ میں اور شہریار گزشتہ 4 ماہ سے بات کررہے ہیں، لیکن شہریار کی مجھ سے محبت 15 سے 16 سال پرانی ہے، وہ 30 سال کے ہیں۔
خیال رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی، جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔
وینا ملک پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں، 2010 میں وینا ملک بھارت گئی تھیں اور انہوں نے کئی سال بھارت میں ہی گزارے تھے۔ اس دوران متنازع فوٹو شوٹ اور دیگر وجوہ کی بناء پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔