بہن کی موت نے زندگی بدل دی اور اللہ کے قریب کردیا، ونیزہ احمد

کراچی: ماضی کی مقبول اداکارہ اور ماڈل ونیزہ احمد نے اپنی چھوٹی بہن کی موت کو اپنی زندگی میں تبدیلی کی وجہ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ونیزہ احمد نے بتایا کہ 25 سال کی عمر میں ان کی چھوٹی بہن عیشہ کی موت ایک گاڑی حادثے میں ہوئی، جس سے انہیں شدید صدمہ پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ بہن کی موت نے میری زندگی بدل دی اور مجھے احساس دلایا کہ زندگی کتنی نازک ہے، کیونکہ ہم صرف اپنی زندگی میں مستقبل کے منصوبے بناتے ہیں اور ان کے لیے کام کرتے ہیں، لیکن ہم اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کے بارے میں نہیں سوچتے۔
ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ بہن کی اچانک موت نے مجھے اللہ کے قریب کردیا ہے اور گھر والوں کو احساس دلایا کہ ہمیں زندگی کو اچھے سے گزارنا چاہیے، ہمیں ہر چیز اللہ سے مانگنی چاہیے اور اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر کرنی چاہیے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔