ویکسین پر سیاست سے انارکی جنم لے گی، اسد عمر

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ ہر ملک اپنی مرضی کی ویکسین لگوانا چاہتا ہے جس سے دنیا انارکی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
کوِڈ ویکسینیشن پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین پر سیاست انارکی کا باعث بنے گی،
آن لائن کانفرنس کی میزبانی چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے کی جو جمعرات کی شام اختتام پذیر ہوگئی۔
کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندوں سمیت 2 درجن ممالک سے وزرائے خارجہ اور مقررین نے شرکت کی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کانفرنس کے شرکا کو بتایا کہ بہت حیرت کی بات ہے کہ تمام ممالک اپنی مرضی کے فیصلے کررہے ہیں جو نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ممالک کو اپنے عوام کی ویکسینیشن لینے کا پورا حق ہے لیکن انہیں بین الاقوامی مسافروں کو حکم نہیں دینا چاہیے’۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔