پوسٹ مارٹم مکمل، عثمان کاکڑ کی موت برین ہیمبرج سے ہوئی
کراچی: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی موت برین ہیمبرج کے باعث ہوئی۔
جناح ہسپتال کراچی میں عثمان خان کاکڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش پر تشدد یا جسمانی زخم کے کوئی نشانات نہیں۔ ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ موت کی وجہ طبعی ہے۔
پشتونخوا میپ کے رہنما کے جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم سے پہلے آغا خان ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں کرانیوٹومی سرجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم میں وقت لگا۔ پوسٹ مارٹم کی مکمل رپوٹ کیمیکل اور پیتھالوجیکل معائنے کے بعد کچھ دنوں میں آئے گی۔