افغان شہریوں کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا انٹرویوز بحال
نیویارک: افغان شہریوں کے لیے امریکا نے امیگرنٹ ویزا انٹرویوز بحال کردیے۔
کابل میں امریکی ناظم الامور نے اپنے بیان میں کہا کہ خوشی ہے کہ ہم اس ہفتے افغان شہریوں کے لیے امیگرٹنس کے ویزا انٹرویو شروع کررہے ہیں، اس عمل سے درخواست دہندگان کے لیے ویزے کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی امیگرنٹس ویزا سے 15 ہزار سے زیادہ افغان شہریوں کو امریکا منتقل کرنے میں مدد ملی ہے، خصوصی امیگرنٹس ویزا درخواستوں پر کارروائی کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، اپریل سے اب تک امیگرٹنس ویزا کے لیے 1600 سے زیادہ انٹرویو کیے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا پہلے ہی 15 ہزار افغان شہریوں کو امریکی شہریت دینے کا اعلان کرچکا ہے۔