امریکی انتخابات: پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی بھی ٹیکساس سے منتخب
آسٹن: امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلمان بھوجانی دوبارہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔
یہ کامیابی امریکا میں تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثررسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔
اپنے سیاسی سفر میں انہوں نے تارکین وطن کے حقوق کی بھرپور حمایت کی اور صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور کاروباری ترقی جیسے اہم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کی۔
ان کی جیت کو امریکی سیاسی اور جنوبی ایشیا کی نمائندگی میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
جہاں سلمان بھوجانی کی جیت پاکستانی امریکیوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی شمولیت کو نمایاں کرتی ہے، وہیں کانگریس کے لیے انتخاب لڑنے والے واحد پاکستانی نژاد امریکی ری پبلکن امیدوار ہارون بشیر کو پنسلوانیا میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی دوڑ جیت کر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔