جنگ سے نکلنے کا امریکی اعلان: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کراچی: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ سے نکلنے کے اعلان کے بعد آج پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی جارہی ہے۔
آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس 7461 پوائنٹس اضافے سے 156204 ہے جب کہ کے ایس سی تھرٹی 2390 پوائنٹس اضافے سے 47422 ہے۔
30 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 5.02 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد حصص بازار میں کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کردیا گیا اور ایک بج کر 9 منٹ پر کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے باعث گزشتہ روز نیویارک کی ڈاؤ جونز میں بھی مثبت تیزی دیکھی گئی تھی اور ڈاؤ جونز 2 اعشاریہ 49 فیصد اضافے پر بند ہوا تھا۔
آج ایشیائی مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران بہت تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، جاپان کے نکئی میں 9 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جب کہ ہینگ سینگ، نفٹی ففٹی اور یورپی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔