امریکا کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین دینےکا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے رواں ہفتے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 15 لاکھ خواراکیں دینےکا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے پریس بریفنگ میں پاکستان کو ویکسین کی خوراکیں دینے سے متعلق آگاہ کیا۔
دوسری جانب سائنوویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بھی آج چین سے پاکستان لائی جائیں گی، یہ ویکسین حکومتِ پاکستان نے خریدی ہیں۔
حکام کے مطابق این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے، آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے، پاک ویک ای سنگل ڈوز والی ویکسین ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔