تربت میں گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: تربت میں ایک گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے گھر میں موجود 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کا پتا لگانے اور واقعے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔