کراچی یونیورسٹی اور وائس آف سندھ کے اشتراک سے آرٹ کمپیٹیشن کا انعقاد
کرچی: آج جامعہ کراچی میں یونیورسٹی اور وائس آف سندھ کے اشتراک سے آرٹ کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس مقابلے کے بعد وائس چانسلر خالد عراقی، پراجیکٹ ڈائریکٹر عمیر ہارون اور پیٹرن ان چیف حنید لاکھانی نے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
پینٹنگ، ڈیجٹل آرٹ اور اسکیچ کی تین کیٹیگری میں انعام پانے والے طلبا میں چیک تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر خالد عراقی نے کہا کہ تعیلمی اصلاحات حالات کے مطابق ہونی چاہییں، تاکہ مفید ثابت ہوں۔
پیٹرن ان چیف حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال جدید تعلیمی نظام کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمیر ہارون کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو عہد حاظر میں تعلیم کے ساتھ میدان عمل میں محترک ہونے کی ضرورت ہے، انھیں تعلیم کے ساتھ دیگر سرگرمیوں میں موقع فراہم کیے جانے جائیں، بہتر تعلیمی نظام نوجوانوں کا اولین حق ہے۔
وائس چانسلر خالد عراقی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وائس آف سندھ کے اشتراک سے مثبت سرگرمیاں کی جائے گی۔