بغیر فلٹر ویڈیو: جنت مرزا اور سحر پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

کراچی: معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آرہی ہیں۔
اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک اسٹار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے کہا، "یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں”، جب کہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک اپ تو مکمل ہے۔”
ایک صارف نے کہا کہ میک تو مکمل کیا ہوا ہے مگر فلٹرز اور رنگ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اصلی شکل سامنے آگئی ہے جو بہت عام ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔