کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کی فہرست جاری،یو اے ای
متحدہ عرب امارات نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوے شہریوں پر بھاری جرمانے کی نئی فہرست جاری کردی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کی جانب سے تازہ ترین فہرست میں بتایا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر یا قرنطینہ سے بچنے والے شہری اور غیر ملکیوں پر 20 ہزار 201 اماراتی درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا جو پاکستانی روپوں میں 9 لاکھ سے زائد رقم بنتا ہے۔اس کے علاوہ متعلقہ حکام کو آگاہ کیے بغیر کورونا ٹیسٹ کروانے والے فرد پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کی رقم کو دُگنا کردیا جائے گا۔