غلط معلومات کی روک تھام کے لیےٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کردیا ہے۔
ٹویٹر کے نئے فیچر”رپورٹ ٹویٹ”کا مقصد عالمی وبا کورونا اور دیگر اہم عالمی موضوعات اور معاملات سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سد باب کرنا ہے۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ غلظ معلومات کی روک تھام کے لیے صارفین کے لیے رپوٹ ٹویٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے۔
ٹوئٹر کا نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکہ، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ کرنے والا فیچر متعارف کروایا تھا جس کے تحت صارفین کو 5 سیکنڈ کے اندر اندر اپنی ٹوئٹ کو درست کرنا کا اختیار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے اپنے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی تھی۔
ٹوئٹر کے مطابق نئے ڈیزائن میں جدید فونٹس کے ساتھ ایسے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جو آنکھوں کو اچھی لگتے ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد لوگوں کے لیے اسکرولنگ کو زیادہ آسان بنانا ہے۔
ٹوئٹر ڈیزائن کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ پہلے تو یہ کچھ عجیب لگے، مگر یہ اپ ڈیٹس ہمیں زیادہ قابل رسائی، منفرد اور آپ کو اپنی بات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بہت سارے ویزول کلٹر کو بالکل صاف کر دیا ہے۔ نئے ڈیزائن میں سرمئی رنگ کے بیک راونڈز اور غیر ضروری لائنز کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔