تربت بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

تربت: تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو حکام اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
جام کمال خان نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائیں، دہشت گرد عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔