سیز فائر کی خلاف ورزی پر اسرائیل کیلئے ٹرمپ کا سخت پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں نے ان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، اور وہ ان دونوں ممالک سے ناخوش ہیں، خاص طور پر اسرائیل سے زیادہ ناخوش ہیں۔
رائٹرز کے مطابق، نیٹو سمٹ کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرنے کے فوراً بعد حملے شروع کردیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیت اب ختم ہوچکی ہے۔
ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ثالثی کے باوجود کسی بھی فریق نے سیزفائر کی مکمل پاسداری نہیں کی اور یہ خطے کے امن کے لیے ایک تشویش ناک اشارہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر دوبارہ حملے سے خبردار کرتے ہوئے سخت پیغام جاری کیا ہے۔
یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی وزارت دفاع نے مبینہ ایرانی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں ’’شدید حملوں‘‘ کا اعلان کیا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ کسی بھی نئی فوجی کارروائی کو سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پائلٹس کو فوری واپس بلائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔