ٹرمپ کا برطانوی شاہی جوڑے پر طنز!

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا منتقل ہونے والے برطانوی شاہی جوڑے سے بھی ناراض ہوگئے۔
میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی جانب سے جوبائیڈن کی حمایت میں ویڈیو بنانا امریکی صدر کو شدید ناگوار گزرا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ میگھن مارکل کے فین نہیں لیکن شہزادہ ہیری کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میگھن سے جڑنے کے بعد شہزادہ ہیری کو دعاؤں کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ایک ویڈیو میں امریکی شہریوں سےنفرت انگیز تقاریر کو مسترد کرنے اور صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔