لاہور میں مون سون کی طوفانی بارش، شہر تالاب میں تبدیل

لاہور: شہر میں مون سون کی بارش کا پہلا اسپیل جم کر برسا، جس نے جل تھل ایک کردیا۔
واسا حکام نے لاہور میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 242 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک پر 130، مغل پورہ 132 اور گلشن راوی میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ چوک ناخدا پر 122، اقبال ٹاؤن 128، قرطبہ چوک 125، سمن آباد 135، ایئرپورٹ 71، اپر مال 123، گلبرگ 41، نشتر ٹاؤن 129، جیل روڈ 55 اور فرخ آباد میں 119 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ، چائنا چوک، کینال روڈ، گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، اللہ روڈ، کشمیر روڈ، ایجرٹن روڈ، جوہر ٹاؤن، شملہ پہاڑی اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب کئی اہم مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔