اچھا کمانے کے ساتھ لائف پارٹنر سکون دینے والا ہونا چاہیے، طوبیٰ انور

کراچی: اداکارہ طوبیٰ انور نے شادی کے لیے جیون ساتھی کی خصوصیات گنوا ڈالیں۔
طوبیٰ انور نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی بلکہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ ان کے نزدیک اچھی صحبت والے انسان کا ہونا ضروری ہے، وقتی طور پر ہمیں کچھ لوگ پسند آرہے ہوتے ہیں لیکن ان کے ساتھ برسوں رشتہ چلنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ دونوں کے درمیان اچھی دوستی نہیں ہوتی، بات کرنے کے لیے اچھے موضوع نہیں ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں کسی کے ساتھ زندگی گزارنے کا سوچوں تو یہ ضرور دیکھوں گی کہ اس کے ساتھ میری دوستی ہے یا نہیں، عزت کا رشتہ ہے یا نہیں، پڑھا لکھا انسان ہو، اچھا کمانے کے علاوہ لائف پارٹنر ایسا ہونا چاہیے جو آپ کو سکون دے۔
خیال رہے اداکارہ طوبیٰ انور کی پہلی شادی 2018 میں ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہوئی اور 2022 میں اداکارہ نے خلع لے لی۔