ہر لحاظ سے مطمئن ہوں، ماضی نہیں ستاتا، طوبیٰ انور

کراچی: ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ زہریلے رشتے میں زندگی گزارنے سے الگ ہوجانا بہتر ہے۔
حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی ناکام شادی کے حوالے سے بھی بات کی۔
طوبیٰ انور کا پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ تیس سے چالیس سال تک ایک زہریلے رشتے میں رہیں، آپ الگ ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ماضی نہیں ستاتا، ہرلحاظ سے مطمئن ہوں کہ میں نے زندگی کا ہر فیز چاہے وہ آج ہو یا گزرا ہوا کل، اسے مکمل کردیا، اپنی طرف سے کوئی چیز ادھوری نہیں چھوڑی، اس لیے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔
شادی کے دوران یا علیحدگی کے بعد عامر لیاقت کی فیملی یا خود پر عائد کیے جانے والے الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طوبیٰ نے کہا کہ میں کیوں اُن لوگوں کی باتوں کا جواب دوں اور اپنے نجی معاملات پر بات کروں جو مجھے نہیں جانتے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔