آج دُنیا بھر میں کشمیری یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دُنیا بھر میں بسنے والے کشمیری مسلمان آج جوش وجذبے سے یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، قرارداد الحاق پاکستان 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں منظور کی گئی تھی۔
تحریک پاکستان کے آغاز سے ہی مسلمانان کشمیر نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر آزاد مملکت کے حصول کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قیام پاکستان کے بعد 19 جولائی 1947 کو ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر سری نگر میں منعقدہ اجلاس میں الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی، اس دن کی یاد میں 19 جولائی کو ہر سال کشمیری یوم قرارداد الحاق پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔
پاکستان سے محبت کی پاداش میں کشمیریوں کو ناصرف غلامی کی زنجیروں میں قید کیا گیا بلکہ قابض فوج نے ان پر مظالم کا کبھی نہ تھمنے والے دور کا آغاز کیا، کشمیری الحاق پاکستان کی قرارداد پر عمل درآمد کے لیے آج بھی اپنی زندگیوں کی قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں۔
یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آزادی کے حق اور بھارتی ناجائز فوجی قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔