کارکنان احتجاج ختم کرکے گھروں کو لوٹ جائیں: سعد رضوی کا شوریٰ کے نام پیغام
کراچی: تحریک لبیک پاکستان کے امیر، سعد رضوی نے کارکنان کو احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق حافظ سعد رضوی، ولد خادم حسین رضوی کا شوری ارکان کے نام تحریری پیغام سامنے آگیا، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ میں شوری ارکان اور کارکنان تحریک لبیک سے مخاطب ہوں۔ اور اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد اور عوام کی خاطر کوئی غیرقانونی قدم نہ اٹھایا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تمام احتجاجی جلسے اور روڈ بلاک فی الفور ختم کیے جائیں۔ تمام کارکن پرامن طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداوں سے مکمل تعاون کیا جائے۔
خیال رہے کہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد تحریک لبیک کے کارکنوں نے ملک بھر میں اہم شاہ راہیں بلاک کر دی تھیں اور پرتشدد احتجاج کا راستہ اپنایا تھا۔
یاد رہے کہ حکومت نے انتشار کے پیش نظر تحریک لبیک پاکستان کا کالعدم قرار دے دیا ہے۔