ٹک ٹاک پر پابندی ختم!
اسلام آباد: پی ٹی اے نے کہا ہے کہ معروف چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کردیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹک ٹاک مینجمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کو بلاک کیا جائے گا اور اکاؤنٹس کی مقامی قوانین کے مطابق نگرانی بھی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ پی ٹی اے اتھارٹی کےاجلاس میں کیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔