عیدالفطر پر پاکستان میں تین فلمیں ریلیز ہوں گی

کراچی: اس بار عیدالفطر کے موقع پر پاکستان میں فہد مصطفیٰ، مائرہ خان اور تابش ہاشمی کی آگ لگی بستی میں اور شان شاہد کی بلھا سمیت دیگر فلمیں ریلیز ہوں گی۔
پاکستانی شائقین کو اس عیدالفطر پر ٹی وی اسکرینز اور سینما گھروں میں بھرپور تفریح دیکھنے کو ملے گی۔
گزشتہ چند سال میں پاکستان کی فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار رہی ہے، خاص طور پر کورونا کے بعد فلموں کی بحالی ایک بار پھر متاثر ہوئی اور شائقین نئی فلموں کے انتظار میں رہے۔
تاہم اس سال عیدالفطر 2026 پر صورت حال بدلتی نظر آرہی ہے، کیونکہ نئی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی اور ساتھ ہی کچھ بڑی پاکستانی فلموں کے ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئرز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
نامور اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اس عید پر بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے، آگ لگے بستی میں ایک کامیڈی ایکشن فلم ہے جس میں لیجنڈری اداکار جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔
معروف کامیڈین تابش ہاشمی بھی اس فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، فلم کی بھرپور تشہیر کی گئی ہے اور اب اس سے باکس آفس پر بڑی کامیابی کی امید کی جا رہی ہے۔
شان شاہد کی پنجابی فلم بلھا بھی عیدالفطر 2026 پر ریلیز ہوگی، جس کے ذریعے شان سلور اسکرین پر واپسی کررہے ہیں، اس فلم میں وہ ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔
یہ بھی ایک بڑی پاکستانی فلم ہے جو اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں جاوید شیخ، شمعون عباسی، یاسر خان اور روما مائیکل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔