انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو آن لائن پورٹل پر مسائل کا سامنا
ایف بی آر سسٹم میں مسائل کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے آن لائن پورٹل پر باقاعدہ کام نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تقریباً آگئی ہے اور گزشتہ روز پورا دن ٹیکس چالان کی تیاری معطل رہی۔ پورٹل پر بلا تعطل کام نہ ہونے سے لوگوں کے لیے مقررہ وقت پر ڈیٹا جمع کرانا مشکل ہوگیا۔
اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سسٹم معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے