بھارت کیساتھ امن چاہتے مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چراسکتے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کا مقصد ایک ہے، بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چراسکتے، ترسیلات زر کی شرح برآمدات کی شرح سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کل حکومتی پالیسی واضح کردی، ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چراسکتے۔
انہوں نے کہا کہ آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے امریکا اور پاکستان کا مقصد ایک ہے، آج امریکا بھی اس بات کا قائل ہوچکا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں، جو ہم کہہ رہے تھے آج دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کررہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، کاش اپوزیشن اس راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جو تجویز دی وہ قابل عمل نہیں، آج ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جسے بروئے کار لا کر بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان کی مدد بھی کرسکتے اور اسٹیک ہوولڈر بھی بن سکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔