تمام موبائل فونز کے لیے ایک ہی یو ایس بی کیبل ہوگی
ایپل جلد آئی فون چارجنگ کیبل کو تبدیل کرنے پر مجبور ہو گا اور تمام موبائل فونز کے لیے ایک ہی یو ایس بی کیبل متعارف کرائی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین چاہتی ہے تمام اسمارٹ فونز 2022 تک ایک ہی یو ایس بی کیبل متعارف کرائیں تاکہ ان کے فضلہ سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔
یورپی قانون ساز گزشتہ ایک دہائی سے اس معیار کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ایپل کی جانب سے اس کی مخالفت کی جاتی رہی ہے۔ اگر یہ قانون پاس ہو گیا تو اس کو لاگو کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگ جائے گا۔
ایپل حکام کے مطابق 2 سال کی مدت صنعت کے لیے مشکلات اور موجودہ آلات کی فروخت کو روکنے کے لیے بہت مختصر ہے۔
حکام یورپ میں پھینکے جانے والے سالہ 11 ہزار ٹن فضلے کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
یورپی کمیشن کا خیال ہے کہ تمام ڈیوائسز کے لیے ایک معیاری کیبل الیکٹرانک فضلے کو کم کر دے گی ، لیکن ایپل اس کے لیے رضا مند نہیں ہے۔
یورپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر مارگریٹ ویسٹیگر نے ایک بیان میں کہا ، “یورپی صارفین اپنے درازوں میں جمع ہونے والے چارجروں کے بارے میں کافی عرصے سے پریشان ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈسٹری کو ان کے اپنے حل کے لیے کافی وقت دیا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ایک عام چارجر کے لیے قانون سازی کی جائے۔
ایپل پہلے ہی اپنے کچھ آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر یو ایس بی کیبل کنیکٹر استعمال کر رہا ہے۔