سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: سہ فریقی ٹی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔
سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے، تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔ اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔

خیال رہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے پہلے افغانستان اور سری لنکا کو مدعو کیا گیا تھا، افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس سیریز میں شرکت سے انکار کردیا گیا، جس کے بعد زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو تین ملکی سیریز میں شرکت کی دعوت دی گئی، جس پر اُس کی جانب سے مثبت جواب آیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔