دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون لانچ

بیجنگ: چائنیز برانڈ کمپنی او ای ایم منی نے دنیا کا سب سے چھوٹا فور جی اسمارٹ فون لانچ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا فور جی اسمارٹ فون ہے۔ دنیا کے سب سے چھوٹے اسمارٹ فون کا ڈسپلے پام فون (3.3انچ ڈسپلے والے) سے بھی چھوٹا یعنی 3 انچ ڈسپلے پر مشتمل ہے۔
مونی منٹ نامی دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون ڈبل سم کارڈ سپورٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس میں فوٹوگرافی کے لیے 5 میگا پکسل ریئر کیمرہ جبکہ 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔
فون کی قیمت 150 ڈالر (تقریباً 24 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) ہے تاہم موبائل فون کی فروخت کا آغاز رواں برس نومبر سے کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔