شہید چوہدری اسلم کی بیوہ کا فلم دھرندر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

کراچی: سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نے بھارتی پروپیگنڈا فلم کے خلاف بڑا اعلان کردیا۔
اُن کی جانب سے بھارتی کی جھوٹ پر مبنی فلم دھرندر کے ڈائریکٹر اور رائٹر کے خلاف عالمی قوانین کے مطابق چارہ جوئی کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں نورین اسلم کا کہنا تھا کہ لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت فلم کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلارہا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔
نورین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم چوہدری اسلم کی خدمات اور محبت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم لیاری پر کیوں بنائی گئی، گینگ وار کے کارندے رحمان ڈکیت کو کیوں اجاگر کیا گیا؟ فلم پاکستان مخالف دہشت گردوں کی حمایت کے لیے بنائی گئی۔
نورین اسلم نے کہا کہ فلم میں شہید چوہدری اسلم کے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔ عالمی قوانین کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔