امریکی صدر آج قوم سےخطاب کریں گے
افغانستان سے امریکی فوج کےانخلا کی بریفنگ کے بعد بیان میں صدر بائیڈن نے کہا کہ 31 اگست کے بعد فوج کی موجودگی میں توسیع نہ دینے سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کروں گا ۔پاکستانی وقت کےمطابق امریکی صدر آج رات 10 بج کر 30 منٹ پرخطاب کریں گے ۔
واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اس موقع پر طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، پورے افغانستان پر کنٹرول کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ بھی کی