وعدے پورے کریں تو امریکا طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے، انٹونی بلنکن

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا وعدے اور فرائض پورے کرنے پر طالبان حکومت کے ساتھ کام کر سکتا ہے بصورت دیگر ایسا نہیں ہوگا۔
انٹونی بلنکن نے افغانستان کی خبر رساں ایجنسی ‘طلوع نیوز’ کو بتایا کہ ‘میری امید اور امید سے بڑھ کر توقع یہ ہے کہ افغانستان کی آئندہ حکومت بنیادی (انسانی) حقوق برقرار رکھے گی، اور اگر وہ ایسا کرتی ہے تو، یہ وہ حکومت ہوگی جس کے ساتھ ہم کام کرسکتے ہیں ، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
امریکا کے طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘یہ مکمل طور پر اس پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں نہ کہ اس پر کہ وہ کیا کہتے ہیں اور ہمارے اور باقی دنیا کے ساتھ ان کے تعلقات کی رفتار ان کے اقدامات پر منحصر ہے’۔
یاد رہے کہ منگل کو طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس میں گروپ کے پرانے سپاہی غالب ہیں۔
گروپ کے مرحوم بانی ملا عمر کے قریبی ساتھی محمد حسن اخوند نئی حکومت کے سربراہ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔