ساحل پر جانے کے دماغی صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد

کراچی: ساحل پر جانا اور سمندر کے کنارے وقت گزارنا دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ مختلف سائنسی تحقیقات اور ماہرین نفسیات نے اسے ثابت کیا ہے۔
ساحل پر جانے سے دماغی تناؤ میں کمی آتی ہے۔ سمندر کی لہروں کی آواز، ساحل کی ہوا اور فطری ماحول دماغی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بلیو اسپیس تھیوری کہتی ہے کہ پانی کے کنارے پر وقت گزارنا دماغ کو پرسکون کرتا ہے۔
ساحل کی سیر "سیروٹونن” اور "اینڈورفنز” جیسے دماغی کیمیکلز کا اخراج بڑھاتی ہے، جس سے موڈ خوش گوار ہوجاتا ہے۔
قدرتی مناظر جیسے سمندر کی وسعت دیکھنا دماغی تھکن کو کم کرتا ہے۔ "اٹینشن رسٹوریشن تھیوری” کے مطابق قدرتی مناظر ذہنی توانائی بحال کرنے کا کام کرتے ہیں۔
فطری مناظر دماغ کو آرام اور تخلیقی سوچ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔
سمندر کی ہوا اور سکون آمیز ماحول نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔
ذہنی سکون کے ساتھ جسمانی سرگرمی بھی ساحل پر چلنے سے ملتی ہے جو دماغی صحت کے لیے دہرا فائدہ ہے۔