سینیٹ سے سود کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر سینیٹ سے منظور کرلی گئی۔
سینیٹ میں رباء کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش ہوئی۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکانومی سود فری ہو، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔
سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
خیال رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔