بھارتی ميڈيا کا ميرے کابل جانے سے متعلق واويلا غلط ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی ميڈيا نے ميرے کابل جانے کا واويلا کيا اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، بھارتی ميڈيا کو بات کرنے سے پہلے تصديق کرنی چاہيے۔
افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کابل نہيں گيا، پاکستان ميں ہی اہم ميٹنگز میں شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ کل یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے گفتگو ہوئی، میں نے انہیں کابل میں پاکستان کی معاونت سے آگاہ کیا، میں تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران جاؤں گا، چین کے ساتھ ہماری گفتگو ہوچکی ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کثیر نسلی ملک ہے، وہاں پشتون اوردیگر لوگ بھی ہیں، افغانستان میں جو حکومت سامنے آئے وہ وسیع البنیاد اور اجتماعیت کی حامل ہو، افغانستان میں امن مخالف قوتیں ’اسپائیلرز‘ آج بھی متحرک ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور خطے کے ہمسایہ ممالک افغانستان میں قیام امن چاہتے ہیں، ہندوستان کو اپنی محدود سوچ ترک کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہيں، ہمارا افغانستان میں فوکس کسی ايک گروپ پر نہيں، عالمی برادری کو افغانستان سے تعلقات بحال رکھنے چاہئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔