وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ 22 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کونویڈیسیا ویکسین کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری متوقع ہے۔ کابینہ اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی معطلی کے اقدام پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ایس اے اے اور ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس، ایس ای سی پی کے آڈیٹرز کی تعیناتی اوراسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اتھارٹی ایکٹ کی منظوری بھی آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔
وفاقی کابینہ پبلک آرڈ ایکٹ 2019 میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سیکیورٹی آف اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2019 کا معاملے پر غور ہوگا۔
چیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر تعیناتی، اجلاس میں وفاقی کابینہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے میں رکھی گئی ہے۔
کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق، ادارہ شماریات کے ممبر سپورٹ سروس کی دوبارہ تعیناتی کمیٹی توانائی کے گزشتہ 3 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی آج متوقع ہے