وزیر اعظم کا حامد کرزئی کو ٹیلی فون،افغانستان کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے انہیں اپنے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے حامد کرزئی کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمسایہ ملک میں امن کی بحالی کے لیے تمام تر کوششیں کرے گا۔


ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے سرحد پر اپنی فورسز کو الرٹ کردیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سرحدی علاقے میں اضافی دستے تعینات کردیے ہیں۔
دونوں اطراف سے پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں افغان شہری چمن میں پھنسے ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’چمن میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں سمیت تقریباً 500 افغان اب اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کے منتظر ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحد بند ہونے کی وجہ سے افغانستان جانے والی سینکڑوں ٹرک اور گاڑیاں چمن میں پھنس گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔