خیبرپختونخوا میں ڈھائی لاکھ مریضوں کا مفت علاج، وزیراعظم کی مبارک باد
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر کے پی کے حکومت کو مبارک باد۔
ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کو مفت علاج کی سہولت دینے پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہے وہ پاکستان جس کا وژن علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کا مفت علاج کیا گیا، یہ ہے وہ پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔