ایک ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے تک جاپہنچی

کراچی: ملک میں تعمیراتی سریے کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے تک جاپہنچی۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا کا کہنا تھا کہ ایک ٹن اسٹیل کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹن سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔
حماد پونا والا نے کہا کہ اسٹیل کی قیمت سمندری جہازوں کے آنے میں تاخیر پر بڑھی ہے جب کہ بلند شرح سود بھی اسٹیل مہنگا ہونے کی وجہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔