PDM کا اجلاس آج ہوگا، حکومت مخالف تحریک چلانے پر مشاورت ہوگی

کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کا اجلاس آج ہفتہ کو کراچی میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا۔
اجلاس میں شہباز شریف اور دیگر رہنما شریک ہونگے۔اجلاس میں اتوار کو مزار قائد پر پی ڈی ایم کے جلسے، پی ٹی آئی حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک اور دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن ۔ شہباز شریف اور دیگر رہنماء پریس کانفرنس کرینگے۔
دریں اثناء کہ جے یوآئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی میں تین دن قیام کرینگے۔مولانا فضل الرحمان ہفتہ کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان اتوار کو کراچی میں استحکام پاکستان و حقوق سندھ جلسہ کی صدارت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان پیر کو کراچی میں پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔