پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھولیا

کراچی: 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے 82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہ ہوسکتی ہیں، جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہوسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔