عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ جاری

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 کے آفیشل ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، دانیہ کنول اور صابری سسٹرز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔
پی ایس ایل 11 کے ترانے کا تھیم ’بیٹ پہ کھیلیں گے‘ رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل الیون کا آغاز 26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، لاہور اور کراچی 22-22 میچز کی میزبانی کریں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ 10 ایڈیشنز کا کامیابی کے ساتھ انعقاد ہوا اور یہ ایونٹ وقت گزرنے کے ساتھ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ دُنیا بھر کے اہم کھلاڑی اس میں شامل ہوتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔