نیشنل ٹی 20 کپ کا آغاز آج پنڈی میں ہوگا
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز آج سے ہوگا، پنڈی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے آٹھ انکلوژر میں نشستیں لگادی گئیں۔
25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ تین اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔