قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اگلے مشن پر بنگلہ دیش پہنچ گئی
قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اگلے مشن پر بنگلہ دیش پہنچ گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر کورونا ٹیسث کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ایک روز کے لیے ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے۔
قومی ٹیم ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکہ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے ۔
Pakistan team departs from Dubai to Dhaka for three T20I and two Test match series against Bangladesh which begins on 19 November.#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/0lJqAHFYie
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 12, 2021
محمد حفیظ کی جگہ شامل کیے گئے افتخار احمد بھی اسکواڈ کے ہمراہ دبئی سے ڈھاکہ پہنچے ہیں۔ پی سی بی نے بھی ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی دبئی سے روانگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 19 نومبر کو شروع ہوگی۔