کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: کمیٹی برائےقومی سلامتی کااجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ہال کو کمیٹی روم ک ادرجہ دے دیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کونسل اجلاس کیلئے اپوزیشن اورحکومت میں معاملات طے ہوگئے ہیں۔
اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ غیرمنتخب نمائندے آج اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ قومی سلامتی اجلاس میں منتخب اورمحدود نمائندے شریک ہوں گے۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔ اجلاس میں افغانستان کے معاملے پرحکومت اپوزیشن کومکمل اعتماد میں لے گی۔
قومی سلامتی سے متعلق امور اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک شرکت کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سمیت ارکان پارلیمنٹ اور وزرا بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی شرکت کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے فضائی اڈوں کے مطالبے اور خطے کے امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ان کیمرہ اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔