انتشار پھیلانے والے ناکام، لاہور دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئے، شیخ رشید
اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹویٹر پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر اچھی خبر سنائے گی۔
جو ہرٹاون دھماکہ پر ویڈیو بیان
پنجاب پولیس نے جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے
پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے
پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائی گے pic.twitter.com/O4ZtmzbMWE— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 24, 2021
انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے ناکام ہوں گے اور پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو سیاسی و معاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کیے، وہ ناکام ہوں گے، عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر امن و استحکام اورترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔