کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی بند، گرمی کا پارہ ہائی رہے گا

کراچی: شہرقائد میں سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث حبس اور گرمی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث حبس اورگرمی رہے گی۔ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ آج درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ دن میں ہلکی بوندا باندی کے امکانات ہیں تاہم دن میں ہوا 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہرمیں جاری شدید گرمی کی پیش گوئی آج 16 ستمبرتک کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔