انجمن سادات امروہہ کے تحت 38 ویں سالانہ تعلیمی ایوارڈ کی شاندار تقریب
کراچی: انجمن سادات امروہہ کراچی (رجسٹرڈ) پاکستان کی سالانہ تقریب تقسیم تعلیمی ایوارڈ گزشتہ روز کمیونٹی سینٹر سادات امروہہ بلاک 13 فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی تھے جب کہ دیگر مہمانان گرامی میں سید کاشف رضا اور سید مجتبیٰ نقوی تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد انجمن کے صدر نے خطبہ استقبالیہ سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب تقسیم تعلیمی ایوارڈ میں سادات امروہہ کے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کے تمام امتیازی نمبروں سے کامیاب طلبہ و طالبات میں شیلڈ، سرٹیفکیٹ کے ساتھ نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ سال 2026 میں ایک اسپیشل ایوارڈ برائے حافظ قرآن بھی دیا گیا۔

انجمن سادات امروہہ کے سابق سیکریٹری برائے کھیل سید صفدر صادق نے انجمن سادات امروہہ کراچی پاکستان کے صدر اور بالخصوص شعبہ تعلیمی امور کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انجمن ہر سال یہ تقریب منعقد کرتی ہے، جس سے افراد برادری کے طلبہ و طالبات کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر انجمن کے صدر اور شعبہ تعلیمی امور کے ذمے داران نے مہمانان گرامی کو خصوصی شیلڈ اور گلدستے پیش کیے اور کامیاب افراد کو مبارک باد پیش کی۔